کوئٹہ : وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں امان و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس متوقع ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابینہ اراکین کے ہمراہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کو خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی جانب سے اسکول کی بچیوں اور اساتذہ پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، شہباز شریف کو امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos