اسلام آباد: 26نومبر احتجاج کیس میں وکلا صفائی کے جرح نہ کرنے پر ملزمان پر 5،5ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی،ملزمان کے وکلاء کی جانب سے آج گواہان پر جرح نہ کی جا سکی،عدالت نے جرح نہ کرنے پر ملزمان پر 5،5ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاءصفائی کو جرح کرنے کی ہدایت کردی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos