اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کی کمیٹی روم نمبر ایک میں منعقد ہوا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کے اجلاس میں سینیٹر دوست علی جیسَر نے سینیٹر وقار مہدی کا نام بطور چیئرمین نامزد کیا
اجلاس میں سینیٹر دوست علی جیسَر کی تجویز کی سینیٹر پلواشہ محمد زئی خان نے تائید کی ہے۔کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی سینیٹر وقار مہدی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت کی۔
سینیٹر وقار مہدی نے حمایت پر کمیٹی کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا
سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی تمام اراکین کو اعتماد میں لے کر سینٹ کو قوانین اور رولز آف بزنس اور جمہوری روایات کی پاسداری سے آگے بڑھیں گے
اجلاس میں سینیٹر فیصل سلیم رحمان، سینیٹر سعدیہ عباسی، سینیٹر راجہ ناصر عباس اور سینیٹر اسد قاسم بھی شریک تھے
اجلاس میں کمیٹی کے سابق چیئرمین سینیٹر تاج حیدر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی
اجلاس میں سینیٹر تاج حیدر مرحوم کو انکی پارلیمانی اور جمہوری خدمات پر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos