راولپنڈی، 24 اور25 مئی 2025 کو صوبہ خیبر پختونخوا میں 3 الگ الگ مقامات پر کارروائیوں میں 9 ہندوستانی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسپانسر شدہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد4 ہندوستانی اسپانسر شدہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس اطلاع پر مبنی ایک اور آپریشن کیا گیا اور اس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے مزید2 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تیسرے معرکے میں جو باغ کے ضلع خیبر میں عام علاقے میں ہوا، سیکیورٹی نے کامیابی سے مزید3 بھارتی اسپانسر خوارج کوہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے بھارتی اسپانسر شدہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos