شاہین آفریدی نے 3، حارث روف اور سلمان مرزا نے 2،2 وکٹ حاصل کیں، فوٹو مقامی میڈیا
شاہین آفریدی نے 3، حارث روف اور سلمان مرزا نے 2،2 وکٹ حاصل کیں، فوٹو مقامی میڈیا

پی ایس ایل 10 فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو 202 رنز کا ہدف

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 202 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، میچ میں کوئٹہ کی قیادت سعود شکیل اور لاہور کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 201ء رنز اسکور کیے، حسن نواز نے 76 رنز کی اننگز کھیلی، اوشیک فرنانڈو نے 29 جبکہ فہیم اشرف نے 8 گیندوں پر 28 رنز اسکور کیے۔لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے 3، حارث روف اور سلمان مرزا نے 2،2 وکٹ حاصل کیں۔