فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کرگئے

کراچی: سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کرگئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر وقارمہدی نے کہا ہے کہ سابق گورنر سندھ کمال اظفر مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔

سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ 95سالہ کمال اظفر کافی عرصے سے علیل تھے،نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمال الدین اظفرکے انتقال پر دکھ کااظہار کیا ہے،مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کمال الدین اظفر زیرک سیاستدان تھے،کمال اظفر وزیرخزانہ کے عہدے پر بھی فائز رہے،کمال اظفر کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ نے سوگواران سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی۔