کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اس روز ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان کراچی بورڈ نے کہا ہے کہ ملتوی کیے گئے پرچے اب 30 مئی 2025ء بروز جمعہ کو لیے جائیں گے، سائنس پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپس کے متاثرہ پرچے نئی تاریخ پر انہی اوقات میں لئے جائیں گے۔
بوٹنی پرچہ اول جو 28 مئی کو صبح 9 بجے سے 11 بجے تک ہونا تھا، اب 30 مئی کو ہو گا۔انگلش نارمل کا پرچہ اول اور انگلش ایڈوانسڈ پرچہ اول (فیل طلبہ کیلئے) جو 28 مئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہونا تھا، اس کے 30 مئی کو اوقات کار سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے۔ امتحانی مراکز وہی رہیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos