تہران : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے جہاں اُن کی ایرانی صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپنے 4 ملکی دورے کے اگلے مرحلے میں ترکیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے 2 روزہ دورے کے لیے ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ پہنچے، مہرآباد ائیر پورٹ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم کو ایرانی فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڈ اور معاون خصوصی وزیر اعظم سید طارق فاطمی وفد میں شامل ہیں۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے لیے سعد آباد پیلس تہران پہنچے، جہاں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ان کا استقبال کیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کی حمایت پر ایرانی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم وفد کے ہمراہ ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کریں گے، وزیراعظم اور ان کے وفد کو ایرانی صدر عشائیہ بھی دیں گے۔
قبل ازیں ترک وزیر دفاع یشار گیولر، ڈپٹی گورنر استنبول الکر حاقتان کچمز، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور دیگر نے استنبول کے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو رخصت کیا۔
وزیر اعظم نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھرپور تعاون اور حمایت پر ترکیہ کے عوام اور بالخصوص صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos