راولپنڈی:بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا۔
میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے بیرسٹرگوہر سے 5 جون کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بیان کا جواب مانگ لیا۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے ہی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی 5 جون کو رہا ہونے جارہے ہیں۔
اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا مقصد تھا کہ 5 جون کو کیس لگ رہا ہے، بوگس ہونے کی وجہ سے ختم ہوجائے گا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos