اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر یں گے، فائل فوٹو
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر یں گے، فائل فوٹو

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا،عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی

اسلام آباد: پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا ۔پاکستان میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات کو جب کہ عید الاضحیٰ 7 جون 2025 کو ہفتے کے روز منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جس کی صدارت عبدالخبیرآزاد  نے کی۔ عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود رہا اورپاکستان میں کہیں سے چاند نظرآنے کی شہادت نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا، یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات کو جب کہ عید الاضحیٰ 7 جون 2025 کو ہفتے کے روز منائی جائے گی۔