پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا دھماکہ خیز آغاز آج لاہور سے ہوگا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریزآج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو رہی ہے۔

پہلا میچ آج رات 8 بجے کھیلا جائے گا جبکہ باقی دو میچز 30 مئی اور یکم جون کو بھی اسی مقام پر منعقد ہوں گے، پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ کھلاڑی بہترین فارم اور اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گے، پی ایس ایل جیسے مسابقتی ٹورنامنٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی اس سیریزمیں بھی مومینٹم برقراررکھیں گے۔

سلمان آغا نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آئیں اورنہ صرف ٹیم بلکہ کھیل کے جذبے کی بھی حمایت کریں۔

بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے کہا کہ لاہور میں ان کی ٹیم کا ٹریننگ سیشن اچھا رہا ہے اور تمام کھلاڑی پُرجوش اور بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔