وانا : جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے میں 23 افراد زخمی ہوگئے جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ کواڈ کاپٹر سے دھماکہ خیز مواد گِرنے کا یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کی مرکزی شاہراہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب مقامی افراد والی بال کا میچ کھیل رہے تھے۔
شہریوں کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے ڈرون جیسی چیز کو فضا میں اُڑتے دیکھا اور اس کے بعد دھماکہ ہوا۔ جس مقام پر یہ واقعہ پیش آیا وہاں کچھ دکانیں اور ساتھ ہی والی بال کا گراؤنڈ ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق اس واقعے میں مجموعی طور پر 23 افراد زخمی ہوئے۔ ہسپتال کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے دو کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔بہت سے زخمیوں کو ڈسچارج کر دیا گیا تاہم اُس وقت 5 زخمی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos