خیرپور میں مبینہ طور پر دکان سے خریدا گیا دودھ پینے کے بعد خاتون اور اس کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیر پور کے علاقے پیرجوگوٹھ میں مبینہ طور پر دکان سے خریدا گیا دودھ پینے کے بعد خاتون اور ان کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون اور 3 بچوں کو گزشتہ روز تعلقہ ہسپتال لایا گیا تھا جو اب دم توڑ گئے ہیں۔
خاتون کے رشتے داروں کی جانب سے پولیس کے دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ خاتون نے گزشتہ روز دکان سے دودھ خرید کربچوں کو پلایا اورخود بھی پیا تھا، دودھ پینے کے بعد تمام افراد کی حالت خراب ہوئی تو انہیں تعلقہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کی ہلاکت کیسے ہوئی اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، دکان سے بھی دودوھ کے نمونے لیکر ان کی جانچ کروائی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos