فائل فوٹو
فائل فوٹو

4 رکنی سیاسی کمیٹی پر عمران خان کے تحفظات

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں بنائی جانے والی 4 رکنی سیاسی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا، عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

بانی پی ٹی آئی نے سینیٹر علی ظفر کے ذریعے پارٹی لیڈر شپ کو پیغام بھجوا دیا، انہوں نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔

سیاسی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب،احمد خان بچھر اور عثمان اکرم شامل تھے۔

بانی پی ٹی آئی کو پارٹی رہنماوں نے عالیہ حمزہ کے اوپر بنائی جانے والی کمیٹی سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے پنجاب میں بنائی جانے والی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے سینٹر علی ظفر کو ہدایت کی کہ عالیہ حمزہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے۔

بانی نے سینیٹر علی ظفر کی ڈیوٹی لگائی شمیم نقوی کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے، جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سینیٹر علی ظفر، وکیل عالیہ حمزہ علی عمران اور وکیل فیصل چوہدری نے تصدیق کردی۔