راولپنڈی : 28 مئی کو بلوچستان میں2 الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ہندوستانی اسپانسر دہشت گردوں کو کامیابی کے ساتھ ہلاک کر دیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مارے گئے ہندوستانی اسپانسر شدہ دہشت گرد 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو راشام کے قریب N-70 پر دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائیوں سمیت متعدد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں سرگرم عمل تھے، جس کے نتیجے میں تیس بے گناہ شہری شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے ہندوستانی سپانسر شدہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، اور سیکورٹی فورسز نے ان کا مسلسل تعاقب کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ میں ہونے والی ایک اور کارروائی میں ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos