سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

لاڑکانہ، خیرپور روڈ پر سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے اسکواڈ میں شامل 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ سیشن جج لاڑکانہ، سکھر سے لاڑکانہ واپس جارہے تھے کہ ٹنڈو مستی تھانے کی حدود میں واقعہ پیش آیا۔