بہاولپورکے قریب پاکستان ایکسپریس کی بوگی ٹریک سے اتر گئی

بہاولپور میں مبارک پور کے قریب پاکستان ایکسپریس کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی۔
ٹرین کراچی سے لاہورآرہی تھی کہ مبارک پورکے قریب بوگی ٹریک سے اتر گئی

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کی بوگی ٹرالی کے جام ہونے کے باعث ٹریک سے اتری حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اپ ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔

بہاولپور کے قریب حادثے کے بعد اپ ٹریک کو بند کر دیا گیا ہے۔