گرم گرم چاول، نوڈلز اور پاستا کھانے والے ہوشیار

ممتاز برطانوی ماہر غذائیات کیون ڈیوڈ نے چاول ، آلو ، نوڈلز اور پاستا سے صحت و تندرستی پر مشتمل بھرپور فائدہ پانے کا گْر بتا دیا.

کہتے ہیں جب ہم یہ غذائیں گرما گرم کھائیں تو ان کا نشاستہ ( سٹارچ ) معدے میں پہنچ کر فوراً شوگر میں بدل جاتا ہے اور چربی بن کر وزن بڑھاتا اور ذیابیطس پیدا کرتا ہے۔

صحیح طریقہ یہ ہے کہ ان کو مناسب ٹھنڈا کر کے کھائیں یوں ان کا بیشتر نشاستہ ’’مزاحمتی ‘‘(resistant)بن جاتا جو ’’ فائبر ‘‘ جیسی خصوصیات رکھتا ہے

یہ نشاستہ معدے میں جا کر آہستہ آہستہ جذب ہوتا ہے لہذا خون میں شوگر اچانک نہیں بڑھتی اور انسان کو رفتہ رفتہ توانائی ملتی ہے

یہ غذائیں ٹھنڈی ہونے پر معتدل مقدار میں کھائیے ، بلڈ شوگر نارمل اور وزن بھی نہیں بڑھے گا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔