نیویارک: پاکستان سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان طالبان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی صدارت بھی کرے گا۔ کمیٹی طالبان کے اثاثے منجمد، سفری پابندیاں، ہتھیاروں کی روک تھام کے فیصلے کرے گی۔ اعلیٰ سفارت کار کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی چیلنجز کے حل میں فعال کردارادا کرے گا، پاکستان کو دہشتگردوں کا سہولت کار قرار دینے کا بھارتی بیانیہ دفن ہو گیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کو سفارتی میدان میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی (CTC) کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
اس اہم پیشرفت کو عالمی سطح پر پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ بھارت کے اُس بیانیے کو شدید دھچکا لگا ہے جس میں پاکستان پر دہشتگردی کی سرپرستی کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی طالبان کے اثاثے منجمد کرنے، سفری پابندیاں عائد کرنے اور ہتھیاروں کی فراہمی روکنے جیسے اہم فیصلے کرتی ہے۔ پاکستان کی صدارت میں ان امور پر براہ راست اثر انداز ہونے کا اختیار اسے خطے میں قیام امن اور دہشتگردی کے خلاف حکمت عملیوں میں مزید مؤثر کردار دے گا۔
پاکستان کے اعلیٰ سفارت کار کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی چیلنجز کے حل میں ایک ذمہ دار اور متحرک ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کو دہشتگردوں کا سہولت کار ثابت کرنے کی مسلسل کوششیں اب عالمی سطح پر رد ہو چکی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos