کراچی: ڈمپرز ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن اس سال کراچی شہر سے آلائشیں نہیں اٹھائے گی۔
انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر کی جانب سے ہماری 20 سے 25 گاڑیاں جلائی گئی ہیں اور ابھی تک ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا، اس حوالے سے کمشنر کراچی سمیت تمام متعلقہ اداروں کو درخواست بھی لکھ چکا ہوں، سندھ حکومت اور لوکل گورنمنٹ ڈمپر ٹرانسپورٹ کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں ڈمپر اور ٹینکرز سے پیش آنے والے حادثات میں متعدد شہریوں کی ہلاکت کے بعد شہر میں ڈمپرز اور ٹینکرز جلانے کے واقعات پیش آئے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos