تربت: زامران میں گاڑی کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

 

بلوچستان میں تربت کے علاقے زامران میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ تربت کے علاقے زامران میں دھماکا ریمورٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے۔