رائے ونڈ کے علاقے سندر اسٹیٹ میں واقع ایک فیکٹری میں لگنے والی شدید آگ پر 12 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے جو آئندہ 6 سے 8 گھنٹوں تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائی میں ریسکیو 1122 کی 10 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ آگ نے فیکٹری کے چار کنال رقبے پر موجود بھاری مقدار میں سامان کو اپنی لپیٹ میں لے کر مکمل طور پر خاکستر کر دیا۔
تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos