ڈی آئی خان : گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے ارمان پورے کر رہے ہیں، عوام کا اللّٰہ حافظ ہے:صوبائی حکومت وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ضلع کا حال دیکھ لیں لوگ کیسی زندگی بسر کر رہے ہیں، صوبے کا خزانہ خالی ہے لیکن وزیراعلیٰ وفاق کو قرضہ دینے کی بات کرتے ہیں۔ صوبے کے حکمران اپنی لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ اپنے ارمان پورے کر رہے ہیں، عوام کا اللّٰہ حافظ ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری ختم کرے تو صوبے میں امن ہو جائے گا۔ پی ٹی آئی بھارت سے جنگ کی آڑ میں این آر او لینا چاہتی تھی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈی آئی خان میں محسود جرگہ میں شرکت کی۔ تقریب میں جنوبی وزیرستان اپر کی محسود، برکی اور بیٹنی اقوام کے اکابرین شریک تھے۔
فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی نوجوانوں کو اسکالر شپ کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اور پشتون قوم کو درپیش مشکلات کے خاتمہ کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام قبائل کو ریاست سے متحد ہو کر بات کرنا ہو گی۔ جبکہ انصمام کے بعد سالانہ 100 ارب کی فراہمی کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ضم اضلاع کے 700 ارب روپے پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا۔ وزیر اعظم سے کہا ہے کہ قبائلی عوام کے حق پر سیاست نہیں کریں گے ان کے حقوق ادا کرنا ہوں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos