آسٹریا:اسکول میں فائرنگ سے طلباو اساتذہ سمیت 9 افراد ہلاک

فائرنگ کرنے والا شخص اسکول کا طالب علم ہی ہے،پولیس

               
June 10, 2025 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

گریز: اسکول میں فائرنگ سے اساتذہ اور طالب علموں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسٹریا کے جنوبی شہر گریز میں قائم ایک اسکول میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے سکول میں فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہناہےکہ حملے میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں طلبہ اور اساتذہ دونوں شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو اسکول کا طالب علم ہی تصور کیا جارہا ہے جس نے اسکول میں فائرنگ کرنے کے بعد موقع پر خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں آپریشن کے لیے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔