اسلام آباد: قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے دوران ایوان میں احتجاج بھی کیا۔اپوزیشن اراکین بجٹ تقریر کے دوران مسلسل شور شرابہ کرتے رہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہو گیا، جس کی ابتدا تلاوتِ قرآنِ کریم سے کی گئی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ اور احتجاج بھی کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ بجٹ ایک ایسے موقع پر پیش کیا جا رہا ہے جب قوم نے اتحاد سے دشمن کو شکست دی ہے، ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سوا سال کے دوران معاشی بحالی اور اصلاحات کا عمل کامیابی سے مکمل کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos