فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ تحریک انصاف اور اس کے اتحادی اس بجٹ کو مسترد کرتے ہيں، جی ڈی پی کی گروتھ 2.7 فیصد ہو ہی نہیں سکتی۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کوئی رعایت نہیں دی گئی، بینکوں میں پیسوں پر 20 فیصد ٹیکس لگادیا گیا ہے، پیٹرولیم لیوی اور کاربن لیوی کو بڑھا دیا گیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ بجٹ میں غریبوں کا خون چوس کر اشرافیہ کو پلایا جارہا ہے، مسلط حکومت نے ریکارڈ توڑ دیے، یہ افراد وہ ہیں جو فارم 47 پر پارلیمان میں ہیں، عوام نے انھیں نہیں بھیجا، مراعات یافتہ طبقے کو 5 کھرب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔