فائل فوٹو
فائل فوٹو

میرا کوئی سیاسی مقصد نہیں ، قائم مقام چیف جسٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ یہ بار میری ایک فیملی ہے، میراکسی قسم کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سب کو میری طرف سے عید مبارک،ان کاکہناتھا کہ میرا بیک گراؤنڈ ایسا ہے کہ میں آپ لوگوں میں سے ہوں،میرے والد وکیل تھے، بیٹا بھی آپ لوگوں میں سے ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ فیصلے میرے حق میں آئیں نہ آئیں الگ بات ہے،جو کام کر سکتا ہوں وہ ضرورکروں گا، چھوٹے مسائل ہمیشہ حل کرتا رہوں گا، سمجھتا ہوں نرمی سے بات ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہاکہ درخواست ہے کیس کی مکمل تیاری کرکے آئیں، قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے، ناانصافی نہ ہو، میرے آنے کے بعد کیسز نمٹانے کی رفتار بڑھی،کورٹ کے وقت سے متعلق اب کوئی شکایت نہیں۔