شکارپور میں گڑھی یاسین ٹول پلازا کے قریب کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شکار پور کے علاقے گڑھی یاسین ٹول پلازا کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
بروہی اور سندرانی قبائل میں تصفیہ ہونے کے باوجود دوبارہ تصادم بھڑک اٹھا، واقعہ نیو فوجداری تھانے کی حدود اچھی مسجد کے قریب پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک افراد عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے کہ ان پر فائرنگ کردی گئی۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت نور محمد سندرانی، نظام احمد سندرانی۔ آدم سندرانی اور کار ڈرائیور رسول بخش معرفانی کی شناخت ہوسکی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ دو گروپوں میں دشمنی کا نتیجہ لگتاہے تاہم لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos