اسلام آباد: پاکستان نے انڈیا میں طیارہ حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’انڈین گجرات کے شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کی پرواز کے حادثے پر غمزدہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس المناک سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

اے آئی 171 کے کریش ہونے پر گہرا دکھ ہے: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہمیں احمد آباد میں آج ایئر انڈیا کی فلائٹ اے آئی 171 کے کریش ہونے پر گہرا دکھ ہے۔ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں تمام متاثرہ افراد اور ان کے اہلِخانہ کے ساتھ ہیں۔

Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos