اسرائیل نے دنیا بھر میں سفارتی مشنز بند کر دیے

سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں موجود اسرائیلی سفارت خانے کے مطابق قونصلر خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی۔

June 13, 2025 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسٹاک ہوم: سوئیڈن میں اسرائیلی سفارت خانے نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سفارتی مشنز بند کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں سوئیڈن میں اسرائیلی سفارت خانے نے کہا ہے کہ حالیہ صورتِ حال کے باعث اسرائیل دنیا بھر میں اپنے سفارتی مشنز بند کر دے گا۔

سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں موجود اسرائیلی سفارت خانے کے مطابق قونصلر خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی۔