فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور سے روس کیلئے 22جون سے کارگوٹرین سروس شروع کی جائے گی،وزیر ریلوے

ملتان: پاکستان روس کیلئے پہلی مال بردار ٹرین سروس 22جون کو لاہور سے شروع کرے گا جو علاقائی رابطوں اور بین الاقوامی تجارت میں توسیع کیلئے ایک اہم قدم ہے .ان خیالات کااظہار وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

حنیف عباسی کاکہناتھا کہ نئی فریٹ سروس پاکستان ریلویز کو جدید بنانے اور وسیع لاجسٹکس آپریشنز کے ذریعے ریونیو بڑھانے کے وسیع اتر اقدام کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا یہ منصوبہ وزیراعظم شہبازشریف کے وسیع ترعلاقائی  انضمام کی کوششوں کے حصے کے طور پر پاکستان کے ریل نیٹ ورک کو وسطی ایشیائی ممالک بشمول ازبکستا ن اور قازقستان سے جوڑنے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف ریلوے نہیں بلکہ اقتصادی راہداری بنارہے ہیں۔

حنیف عباسی کاکہنا تھا کہ روٹ انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور کی مشرقی برانچ کو استعمال کرے گا، جو 14سے 19دنوں کے درمیان تیز ترین ٹرانزٹ آپشن پیش تا ہے جو پاکستان کو ایران، ترکمانستان، قازقستان اور آخر کار جنوبی روس سے ملاتا ہے ۔

پاکستان ریلویز کے سینئر حکام کے مطابق مال بردار ٹرین لاہور سے روانہ ہوگی اور 2001کلومیٹر فاصلہ طے کرکے ایران کے ساتھ تفتان بارڈر کراسنگ تک پہنچے گی،وہاں سے ریل گیج میں تبدیلی کی وجہ سے کارگو کو جنوب مشرقی ایران میں زاہدان کے مقام پر ایک اور ٹرین میں منتقل کیا جائے اس کے بعد یہ سفر ایران ترکمانستان سرحد پر سارخ سے ہوتا ہوابولاشک، اکتاوکوریڈور کے ذریعے قازقستان میں داخل ہوگا اورقازقستان سے یتیراو سے ہوتا ہو اجنوبی روس میں ایک اہم لاجسٹک مرکز آسٹرا خان میں اپنی آخری منزل پہنچے گا۔