علامہ عبدالستار عاصم کی کتاب” ماں ،عظمتوں کی داستاں”شا ئع ہو گئی

لاہور( امت نیوز) معروف مصنف ،دانشور،محقق،ادیب اور ناشر علامہ عبدالستارعاصم کی نئی کتاب "ماں ،عظمتوں کی داستاں” شائع ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ یہ کتاب انہوں نے اپنے ہی اشاعتی ادارے قلم فاونڈیشن انٹرنیشنل سے شائع کی ہے۔ علامہ عبد الستارعاصم قریبا” 100 کتابوں کے مصنف ہیں۔ اس سے قبل وہ جہانِ قائد اور انسائیکلو پیڈیامکتوبات رحمتَ العالمین (ﷺ ) جیسی شہرہ آفاق کتاب شائع کر کے عالمی ادبی حلقوں سے داد و تحسین اور بے شمار ادبی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ علامہ عبدالستارعاصم اشاعتی ادارے قلم فاونڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین ہیں ۔کتابوں کی اشاعت کے ساتھ ساتھ تصنیف و تالیف کی خدمت بھی کرتے رہتے ہیں ۔زیر تذکرہ کتاب،” ماں، عظمتوں کی داستاں” دنیا کی اس عظیم ہستی کے بارے میں ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔علامہ عاصم نے ماں کی انہی عظمتوں کے موتی ایک جگہ جمع کر کے تسبیح کے دانوں کی طرح ایک لڑی میں پُرو دیا ہے۔ 288 صفحات پر مشتمل یہ عمدہ اور معیاری کتاب مناسب قیمت پر دستیاب ہے جو قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے مرکزی دفتر واقعہ یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ لاہور کینٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔