پاکستان کی اسکواش پلیئر سحرش علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔
سحرش علی نے یو ایس ورجینیا گولڈ سرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں اپنی بہن ماہنور علی کو تین دو سے شکست دی۔
سحرش علی کی کامیابی کا اسکور 12-10، 11-13 ، 11-8، 8-11 اور 8-11 رہا۔
یاد رہے کہ سحرش علی کا یہ مسلسل تیسرا اور مجموعی طور پر 18واں گولڈ میڈل ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos