فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 5 خوارج ہلاک

راولپنڈی:خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزکی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے پشاور میں آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کا گھیراؤ کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں4 بھارتی حمایت یافیہ خوارج ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خارجی حارث، خارجی بصیر بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کی گئی، جس میں ایک دہشت گرد انجام کو پہنچ گیا۔ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔