فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی نے بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئے پیپلزپارٹی سے رابطہ کرلیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئے پیپلزپارٹی سے رابطہ کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی، اسد قیصر کی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی۔

اسد قیصر نے راجہ پرویز اشرف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے بجٹ بائیکاٹ سے متعلق بیانات سنے ہیں،پیپلزپارٹی سنجیدہ ہے تو بجٹ میں ووٹنگ بائیکاٹ میں پی ٹی آئی کا  ساتھ دے،راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کی پیشکش بلاول بھٹو کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرا دی۔

راجہ پرویز اشرف نے اسد قیصر کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو آج پارلیمنٹ آ رہے ہیں ان سے مشاورت کروں گا۔