یوکرین: کیف پر روسی حملے میں 16 شہری ہلاک،124 زخمی
440 ڈرون اور 32 میزائلوں سے مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا۔
فوٹو سوشل میڈیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی فوج کی جانب سے سیکڑوں ڈرونز اور درجنوں میزائلوں میں شہری ٹھکانوں حملوں میں 16 شہری ہلاک ہوگئے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روسی فوج نے 440 ڈرون اور 32 میزائلوں سے جو مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا۔حملے کے نتیجے میں دارالحکومت کیف میں نو منزلہ عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی، یوکرین نے بدھ کو یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے کیف کے 27 مقامات کو نشانہ بنایا جس سے رہائشی عمارتوں، تعلیمی اداروں اور اہم انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
ادھر یوکرینی صدر زیلینسکی نے روسی حملوں کو خالص دہشت گردی قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مہذب معاشرے کے طور پر دنیا اس کا جواب دے۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حملوں میں یوکرین کی فوج اور اسکے صنعتی کمپلیکس کو نشانہ بنایا ہے۔