فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی اے کا منتخب یونیورسٹیوں کو 6 ماہ کیلیے مفت وائی فائی دینے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی اے نے صارفین کو 24 گھنٹوں کیلئے آج مفٹ انٹرنیٹ اور منٹس دینے کے ساتھ ساتھ منتخب یونیورسٹیوں میں 6 ماہ کیلئے مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹ قائم کرنے کا بھی اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی اے کے مطابق براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 150 ملین اور فائبر آپٹک صارفین 2 ملین ہو گئے ہیں، موبائل فون صارفین کو آج مفت 2 گیگابائٹ ڈیٹا انٹرنیٹ اور 200 آن نیٹ منٹس دیے جائیں گے جسے #2200*ڈائل کر کے حاصل کیا جا سکے گا۔

صارفین کو 24  گھنٹے کیلیے مفت انٹرنیٹ اور آن نیٹ منٹس فراہم کیے جائیں گے ، خواتین سم مالکان میں 200 اسمارٹ فونز تقسیم کیے جائیں گے، منتخب یونیورسٹیز میں 6  ماہ کیلئے مفت وائی فائی ہاٹ اسپاٹ قائم کیے جائیں گے۔