پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

پنجاب بھر میں یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ محرم ا لحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم ا لحرام کو ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہو گی۔