وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کےواقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں جمال الدین اور زاہد کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ شہید پولیس اہلکاروں جمال الدین اور زاہد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔
محسن نقوی نے کہاکہ پولیس اہلکاروں نے شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،خیبرپختونخوا پولیس کی عظیم قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں،شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos