جنیوا:جوہری توانائی اور یورینیم افزودگی کے عالمی نگران ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ’ایران میں جاری ہنگامی صورتحال کی روشنی میں‘ کل آئی اے ای اے کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایران کے جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلم نے آئی اے ای اے کو خط لکھ کر امریکی حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، انھوں نے عالمی جوہری توانائی کے نگران ادارے سے امریکی حملوں کی مذمت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی جوہری تنصیبات کے گرد تابکاری کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: آئی اے ای اے
جوہری توانائی اور یورینیم افزودگی کے عالمی نگران ادارے آئی اے ای اے نے اب سے کچھ دیر قبل ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران میں جوہری تنصیبات کے گرد ’تابکاری کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی‘۔
ادارے کا مزید کہنا ہے کہ ’آئی اے ای اے کی جانب سے اس بارے میں مزید تجزیہ تب کیا جائے گا جب صورتحال کے حوالے سے مزید معلومات دستیاب ہوتی ہیں۔‘
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos