کراچی کے علاقے ملیر اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جنکی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں 5 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ زلزلہ 6 بج کر 30 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلو میٹر تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos