فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلے کے 57جھٹکے ریکارڈ

کراچی:  چیف میٹرولوجسٹ امیرحیدرلغاری کے مطابق کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلےکے 57 جھٹکے ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔

امیرحیدرلغاری نے بتایا کہ لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے کے باعث یہ زلزلےکے جھٹکے آرہے ہیں، یہ سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے یہ پیشگوئی نہیں کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی کراچی میں رات 3 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔