فوٹو مقامی میڈیا
فوٹو مقامی میڈیا

اگر ہم نے آج ایران کے لیے آواز نہیں اٹھائی تو کل ہمارے لیے بولنے والا کوئی نہ ہوگا: بلاول بھٹو

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ہم نے آج ایران کے لیے آواز نہیں اٹھائی تو کل ہمارے لیے بولنے والا کوئی نہ ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی، ایران کی ملٹری قیادت کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا، ایرانی سائنسدانوں کو ٹارگٹ کیا، سب سے بڑی خلاف ورزی ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل امریکہ نے ایران کی ایٹمی سائٹ پر حملہ کیا،ایران میں ایٹمی تنصیبات پرحملے میں اگراخراج ہوتا تو سارےخطےخصوصاًپاکستان پر اثرات ہوتے، امریکہ کے لوگ اس جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پہلے یہی عراق کے بارے کہا گیا اور اب ایران کے بارے میں کہا کہ ان کے پاس ویپن آف ماس ڈسٹرکشن ہیں، پہلے وہ لبنان آئے، یمن آئے اور اب ایران آگئے، اگر ہم اب نہ بولے تو جب وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا، اسرائیل کی رجیم کو روکنا ہو گا۔