اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران اسرائیل جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ ماحول میں اپنا دفاع کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف کاکہناتھا کہ ایرانی لیڈرشپ اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جنگ بندی ثبوت ہے کہ فتح ایرانی عوام کے حوصلے کو ملی۔
وزیر دفاع کا مزید کہناتھا کہ ایرانی لیڈرشپ نے بہت قربانیاں دی ہیں،اللہ تعالیٰ غزہ کے مسلمانوں کی بھی مدد کرے،خواجہ آصف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھی بھارت پر فتح دی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos