فائل فوٹو
فائل فوٹو

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ جمعرات کو صبح ساڑھے 9 بجے سماعت کرے گا۔

اس سے قبل سپریم کورٹ آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال کے باعث کازلسٹ منسوخ کی گئی تھی۔

مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کو 5اگست تک ملتوی کیا جائے،حامد خان

مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس  میں حامد خان نے التوا کی درخواست دائر کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں نظرثانی کیس کی سماعت 26جون کو مقرر کی گئی ہے،مخصوص نشستوں کے کیس میں حامد خان ایک فریق کے وکیل ہیں،حامد خان بطور سینئر وکیل 23جون سے 5اگست تک عمومی التوا کے باعث رخصت پر ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کو 5اگست تک ملتوی کیا جائے۔