فائل فوٹو
فائل فوٹو

متاثرہ فیملی کو چیک نہ دیا گیا تو وفاقی حکومت کے فنڈ منجمد کردوں گا،جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آبادہائیکورٹ نے لاپتہ شہری عبداللہ عمر بازیابی کیس میں  نئے چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی اورمتاثرہ فیملی کو 50لاکھ کا چیک  دینے کیلیے 15جولائی تک مہلت دیدی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ اگر متاثرہ فیملی کو چیک نہ دیا گیا تو وفاقی حکومت کے فنڈ منجمد کردوں گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں لاپتہ شہری عبداللہ عمر بازیابی کیس میں چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی عدم تعیناتی اور متاثرہ فیملی کو 50لاکھ نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری کی بازیابی و توہین عدالت کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کی جانب وکیل خالد محمود عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ نئے چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی 2ہفتے تک ہو جائے گی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ اگر متاثرہ فیملی کو چیک نہ دیا گیا تو وفاقی حکومت کے فنڈ منجمد کردوں گا۔