کراچی کے علاقے ملیر سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے 4ایجنٹ گرفتارکر لئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق دنیا نیوز کے مطابق پولیس اور حساس ادارے نے ملیر میں مشترکہ کارروائی کرکے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے 4ایجنٹ گرفتارکر لیے ۔
ایس ایس پی شعیب میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ایجنٹ’’را‘‘کو تنصیبات اور نقل و حرکت کی اطلاع دیتے تھے،ملزمان سے 4دستی بم، رائفل اور پستول برآمد ہوئے ہیں،ملزمان کے زیراستعمال گاڑی بھی وزارت میں چھینی گئی تھی۔
ایس ایس پی شعیب میمن کاکہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق سجاول سے ہےاور وہ بھارتی کرنل سے رابطے میں تھے،ایس ایس پی کاکہناتھا کہ ملزمان کے موبائلز سے ملک دشمن مواد ملا ہے،ملزمان 2024میں دہشتگردی کی ٹریننگ کیلیے بھارت بھی گئے،ملزمان سی پیک اور حساس مقامات کی معلومات اکٹھی کرتے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos