فائل فوٹو
فائل فوٹو

مولانا ہدایت الرحمان کا بیٹا عبدالباسط گوادر سے مل گیا

گوادر: بلوچستان اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمن کا بیٹا عبدالباسط گوادر سے مل گیا۔اس حوالے سے مولانا ہدایت الرحمن نے تصدیق کر دی ہے۔

مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ میرا بیٹا کراچی سے بس میں سوار ہو کر گوادر آگیا۔

مولانا ہدایت الرحمان نے مزید کہا کہ بیٹے سے رابطہ نہ ہونے پر بہت پریشانی ہوئی تھی۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ میرا 13 سالہ بیٹا عبدالباسط کراچی کے علاقے ملیر میں زیر تعلیم ہے، شام 5 بجے مدرسے سے نکلا تھا، لیکن ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچا، بیٹے کو تلاش کیا جا رہا ہے۔