فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ بھر میں 9،10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 9  اور 10 محرم الحرام کو صوبے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کردیا۔پابندی سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق 12سال سے کم عمر بچے، ضعیف افراد  اور صحافی پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔

پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کے مطابق محرم الحرام کا چاند 26 جون بروز جمعرات کو نظر آنے کا امکان ہے اور  یکم محرم 1447 ہجری 27 جون کو متوقع ہے۔ اگر چاند 26 جون کو نظر آجاتا ہے تو 9 محرم الحرام 5  جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 10 محرم 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔