یہ المناک حادثہ 24 جون 2025 کو راکاپوشی کے نزدیک ایک بلند و بالا پہاڑی مقام پر پیش آیا، جہاں سول ریسکیو اداروں کی رسائی ممکن نہ تھی۔ متاثرہ خاندان کی اپیل پر پاکستان آرمی نے فوری طور پر رسپانس دیا اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے جائے وقوعہ تک پہنچنے کی کئی بار کوشش کی۔ انتہائی خراب موسم، ہوا کی شدت اور بلندی کے باوجود پاک فوج کے پائلٹس نے غیر معمولی مہارت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ مشن مکمل کیا۔
یاد رہے کہ یاور عباس جو فورتھ شیڈول میں شامل اور پاکستان آرمی و ریاستی اداروں کے مسلسل ناقد رہے ہیں، ان کے جسدِ خاکی کی بازیابی کے لیے بھی پاکستان آرمی نے کسی قسم کی جانبداری یا تحفظات کا مظاہرہ کیے بغیر فوری اقدام کیا۔ سوگوار خاندان اور مقامی برادری نے پاک فوج کی اس انسانی جذبے سے بھرپور کارروائی پر دلی شکریہ ادا کیا۔
یہ مشن ایک مرتبہ پھر اس امر کی تصدیق کرتا ہے کہ پاکستان آرمی نہ صرف ریاست کے تحفظ کی ضامن ہے بلکہ ہر شہری کی بلا تفریق مذہب، نسل، طبقہ یا نظریاتی رجحانات مدد کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos